Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

'ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھا رہے ہیں'

شائع 11 اپريل 2020 07:18am

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) محمد افضل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھا رہے، پاکستان میں 75 روز تک ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے، علامات ظاہر ہونے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، یہ کہنا درست نہیں کورونا کے ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوج کے تعاون سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔

محمد افضل کا کہنا تھا این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے، فوج کے تعاون سے ہسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔